باغ: حکمران سیاسی جماعتیں عوامی تحریک کوکائونٹر کرنے کے لیے ریلیاں نکالیں گی

باغ ( کاشگل نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر کی حکمران سیاسی جماعتیں عوامی ایکشن کمیٹی کی عوامی احتجاجی تحریک کو کائونٹر کرنے کے لئے سرگرم ہوگئی ہیں ۔

مذکورہ سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کل بروز اتوار اور پرسوں "پاکستان زندہ باد” ریلیاں نکالنے کی ٹاسک دیدی گئی ہے۔

21ستمبر کو راولاکوٹ اور 22کو باغ میں پاکستان زندہ باد کے نام پر مشترکہ طور پر قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے باغ میں پی پی نے حکومتی وزیرا سردار ضیاء القمر کی قیادت میں پیپلز سیکٹریریٹ میں،مسلم کانفرنس اور حکومتی وزیر سردار میر اکبر نے بلدیہ کانفرنس ہال جب کے حکومتی وزیر امتیاز نسیم نے النور ہوٹل میں الگ الگ تقریبات منعقد کیے۔

تقریبات میں کل راولاکوٹ اور 22 ستمبر کو باغ میں پاکستان زندہ باد ریلیوں میں شرکت کرنے اور بھر پور قوت کا مظاہرہ کرنے کا عزم کیاگیا۔

ان سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اپنے اپنے کارکنان کو ہدایا ت دیں کے زیادہ سے زیادہ لوگ پروگرام میں شرکت کریں۔

جب کہ دوسری طرف جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے قریہ قریہ حقوق ملکیت کے نام پر پروگرامات شروع کر رکھے ہیں جنہیں عوامی حلقوں کی طرف سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے اور 29ستمبر کو ریاست بھر میں ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

اب باغ کی عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے بیانیہ کا ساتھ دیتے ہیں یا پھر ایکشن کمیٹی کا ،فیصلہ 22 اور 29ستمبر کو عوام کریں گے۔

Share this content: