راولاکوٹ ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے بنجوسہ میں ایک حکومتی وزیر کی گارڈ کی جانب سے عوام پر فائرنگ کا واقعہ اور ایک شخص کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل عوام نے وزیر کی پوروٹوکول میں شامل تین گاڑیاںاپنی تحویل میں لے لی ہیں۔
مشتعل عوام کا مطالبہ ہے کہ جب تک ایف آئی آر کے درج نہیں ہوا تا گاڑیاں واپس نہیں کی جائیں گی۔
گذشتہ روز راولاکوٹ کے علاقے بنجوسہ سے انتظامیہ مذکورہ وزیر گورنمنٹ کی گاڑیاں لے جانے میں ناکام ہوگئی۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک وزیر کے گارڈ کے ہاتھوں گولی لگنے سے عوام سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد مشتعل عوام کو دیکھ کر وزیر اپنے گارڈز سمیت تین گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگے تھے۔
عوام نے مطالبہ کیا تھا کہ جب تک وزیر موصوف کے خلاف ایف آئی آر درج کرکہ گرفتار نہیں کیا جاتا گاڑیاں عوام کے پاس رہیں گی۔
پولیس انتظامیہ ایک گاڑی چوکی پہ لے گئی جسے عوام نے واپس اپنی تحویل میں لے لیا ۔
گاڑی چوکی سے عوام واپس لے آنے کے بعد عوام نے کہا کہ اب تمام سرکاری گاڑیوں کے لیے بنجوسہ سے روڈ بند ہے عام عوام کے لیے روڈ کھلی رہے گی۔
یاد رہے کہ حکومتی وزیر کی عوام پر فائرنگ کے واقاعہ کے بعد عوام نے احتجاجاً روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا ہے۔
Share this content:


