مظفرآباد / کاشگل نیوز
پاکستان کے زیرانتظام مقبوضہ کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی کال کے پیشِ نظر پاکستان سے لائی گئی فورسز کو سرکاری اسکولز میں ٹھہرانے سےمتعدد سرکاری اسکولوں میں قائم امتحانی مراکز کو فوری طور پر تبدیل کرنا پڑے جس سے طالبات کو پریشانی و مشکلات کا سامنا ہے۔
گلز ہائی سکول سہیلی سرکار مظفرآباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانی سینٹر بھی اسی وجہ سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔
فورسز کی موجودگی کے سبب طالبات کو دوسرے امتحانی مراکز بھیجا جا رہا ہے، تاہم طالبات نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچانک تبدیلی سے انہیں مشکلات اور عدم تحفظ کا سامنا ہے۔
طالبات اور والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی عمل کو شفاف اور پُرامن ماحول میں یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
Share this content:


