گلگت/نمائندہ کاشگل نیوز
روندو بلتستان کے سیاسی رہنما وزیر مظاہر حسین نے عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان میں شمولیت اختیار کرلی۔
وزیر مظاہر حسین نے یہ فیصلہ پارٹی صدر کامر بابا جان، جنرل سکرٹری شیرنادر شاہی، سکرٹری آرٹس الطاف لغل اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں کیا۔
اس موقع پر عوامی ورکرز پارٹی جی بی کے صدر کامریڈ بابا جان نے پارٹی بیج لگا کر باقاعدہ شامل ہونے پر خیر مقدم کیا۔
اس دوران بات کرتے ہوئے وزیر مظاہر حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کی بنیادی سیاسی حقوق کے لئے اس وقت عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان جہدوجہد میں کوشاں ہے، گلگت بلتستان کی مستقبل اور عوامی حقوق کے لئے پارٹی منشور اور نظریات سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پارٹی کو بلتستان سطح پر منظم کرنے کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔
پارٹی صدر کامریڈ بابا جان نے وزیر مظاہر حسین کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور توقع ظاہر کی کہ وزیر مظاہر حسین پارٹی جو بلتستان سطح پر منظم کرنے کے لئے کردار ادا کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ عوام بالخصوص نوجوان سرمایہ دار اور جاگیردار اور استحصالی نظام کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے پلیٹ فارم کے چھتری تلے جمع ہوکر جہدوجہد کریں گے۔
Share this content:


