گلگت بلتستان حکومت کی 5 سالہ مدت مکمل، اسمبلی تحلیل،نگراں وزیر اعلیٰ مقرر

گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت تحلیل ہوگئی۔

گلگت بلتستان کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کردیے گئے۔

اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گلگت بلتستان حکومت کی 5 سالہ مدت رات 12 بجے مکمل ہوئی جس کے بعد امور نگراں حکومت کے حوالے کردیے گئے۔

اسمبلی انتخابات نگران حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات پاکستان کے وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

Share this content: