ساس ویلی کے عوام کو بجلی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، احسان علی ایڈوکیٹ

گلگت/نمائندہ کاشگل نیوز

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین احسان علی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ساس ویلی نگر جو شایار، اسقرداس اور سمائر تین بڑے گائوں پر مشتمل ہے ساس ویلی کے عوام کو بجلی جیسی بنیادی انسانی ضرورت سے محروم رکھنا یہاں کے عوام کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ واٹر اینڈ پاور کے ذمہ دار افسران کی نااہلی اور کرپشن اور عیاشیوں میں مست ضلعی انتظامیہ و جی بی حکومت عیاشیوں کرپشن کی وجہ سے نگر کے عوام بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی ساس ویلی نگر کے عوام کی اس احتجاج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ساس ویلی کے بجلی سے محروم ہزاروں عوام کو بجلی فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

Share this content: