گلگت: پانی کی عدم فراہمی کے خلاف خواتین کا روڈ بلاک احتجاج

گلگت /نمائندہ کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے شہر دنیور بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، دنیور شروٹ کی خواتین پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑک پر نکل آئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ گھروں میں مہینوں سے پانی بندہے جس کی وجہ سے علاقے میں بدترین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

مظاہرین نے اپنے مطالبات کی حل کے لےت شاہرائے قراقرم کو بلاک کر دیا۔

سڑک کی بندش سے دونو  اطراف ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت عوام کو لوڈ شیڈنگ میں دھکیل چکی ہے اور پانی مہیا نہیں کرسکی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

مظاہرین نے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

Share this content: