مظفرآباد/پٹہکہ /کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصیرآباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ قاضی کی عدالت نے تھانہ پولیس کہوڑی کے مشہور مقدمہ نمبر 69/2022 بعنوان “ریاست بنام حماد وغیرہ” کا فیصلہ سنا دیا۔
قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سنا دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصیرآباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ قاضی کی عدالت نے تھانہ پولیس کہوڑی کے مشہور مقدمہ نمبر 69/2022 بعنوان “ریاست بنام حماد وغیرہ” کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے زیرِ دفعات 34، 341، 302 تعزیراتِ پاکستان جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم حماد کو تعزیراً سزائے موت اور مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے بطور کمپنسیشن ادا کرنے کا حکم دیا۔
دوسرے ملزم عثمان کو تعزیراً عمر قید اور 5 لاکھ روپے بطور کمپنسیشن کی سزا سنائی گئی۔
فیصلے کے موقع پر عدالت میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
جنہوں نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عدلیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
مقدمے کی پیروی مدعی کی جانب سے طاہر عزیز خان، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی جبکہ ملزمان کی جانب سے راجہ سجاد احمد، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پیش ہوئے۔
ریاست کی نمائندگی راجہ محمد آصف ترک، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر نے کی۔
عدالتی فیصلے کے بعد عدالت کے احاطے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔جبکہ فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔
Share this content:


