کھرمنگ/ کاشگل نیوز
گلگت بلتستان کے علاقے کھرمنگ کے علما اور عمائدین نے سیاسی رہنما شبیر مایار کی نظر بندی اور بے جا تنگ کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
گذشتہ روز 18 جنوری 2026 کو کھرمنگ کے خاص کے علماء کرام، عمائدین وسرکردگان موضعات غندوس ،ژھوکسی تھنگ،شغرن ،یورنگوت، رومبوخہ،بیامہ ،کربہ تھنگ اور کندرک کامشترکہ اہم ھنگامی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شیڈول فورتھ نامی کالے قانون کو گلگت بلتستان کےعوامی حقوق کے خلاف ہتھیارکےطورپراستعمال کرنے اور عوامی حقوق کیلئے جدوجہدکرنے والوں کواس کالاقانون کے ذریعہ پابندکرنے کےخلاف سخت تشویش کااظہارکیاگیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ضلع کھرمنگ کے عوامی تواناآواز شبیرمایارکو باربار تنگ کرنا اور انسانی آزادی کو سلب کرکے نظربندی کی کیفیت میں رکھنا حتیٰ کہ علاج ومعالجہ تک کیلئے جانے سے روکنا، اپنےعزیزترین رشتہ داروں کی عیادت اور تیمار داری کی بھی اجازت نہ دینے کا یہ عمل ناقابل قبول ہے یہ طریقہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس کے خلاف باقاعدہ احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیاگیا۔
Share this content:


