روندو /کاشگل نیوز
گلگت بلتستان یوتھ ایکشن کمیٹی روندو کے صدر ناظم حسین برق نے کہا ہے کہ پہاڑ ہماری پہچان ہیں اور یہ ہماری آنے والی نسلوں کی امانت ہیں، جنہیں بیچنے یا ان پر قبضہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ہزاروں افراد کا روزگار انہی پہاڑوں اور قدرتی وسائل سے وابستہ ہے، اس لیے مقامی عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
ناظم حسین برق نے واضح کیا کہ روندو اور شگر کے پہاڑوں پر کسی بھی قسم کا قبضہ نامنظور ہے اور وسائل سے متعلق ایسے سروے جو عوام کی مرضی اور شمولیت کے بغیر کیے جائیں، انہیں بھی مسترد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل پر مقامی عوام کا حق تسلیم کیا جائے اور عوامی ایکشن کمیٹی روندو اس جدوجہد کو ہر فورم پر جاری رکھے گی۔
Share this content:


