راولاکوٹ/ کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے آزادی پسند اور ترقی پسند سیاسی جماعتوں نے 11 فروری کو مقبول بٹ کی یومِ شہادت اور شہدائے چکوٹھی کی برسی کی مناسبت سے ایک مرکزی ریلی اور تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان انہوں نے ایک مشترکہ اجلاس کے بعد کیا ۔
آزادی پسند اور ترقی پسند سیاسی جماعتوں کے مطابق 11 فروری کی ریلی کا آغاز پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ سے ہوگا جبکہ مرکزی پروگرام مقبول بٹ شہید چوک میں منعقد کیا جائے گا۔ اسی روز مقبول بٹ شہید چوک کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یومِ شہادت کی تیاریوں اور عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں شہروں اور دیہاتوں میں موٹر سائیکل ریلیاں، اسٹالز اور مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس سلسلے میں 10 فروری کو راولاکوٹ شہر میں مغرب کے بعد ایک مشعل بردار ریلی بھی منعقد کی جائے گی۔
اجلاس میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے دو، دو نمائندوں پر مشتمل ایک انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو پروگرام کے انتظامی امور کی نگرانی کرے گی۔
اجلاس کے بعد سردار قدیر خان نے ایک وڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ 11 فروری کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں اور جدوجہدِ آزادی کے پیغام کو مزید مضبوط بنائیں۔
Share this content:


