پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک مختلف ہسپتالوں میں 15 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج معالجے کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
Share this content:


