تانگیر/ کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے علاقےتانگیر میں نامعلوم افراد نے ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک جبکہ ایک آفیسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے تانگیر کے علاقے میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈرائیورہلاک جبکہ ایک آفیسر سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا، جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ریجنل ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایف ڈبلیو او پاکستانی فوج کا ایک تعمراتی کمپنی ہے جس پر بلوچستان میں بھی متعددحملے رپورٹ ہوچکے ہیں اور کمپنی کی بھاری مشینریز کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
Share this content:


