پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے میں پولیس موبائل پر مسلح افراد کے فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔
ڈی پی او نے بعد ازاں تصدیق کی کہ پولیس موبائل پر مسلح حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت 3 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع علاقے میں طلب کر لی گئی ہے۔
اب تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے البتہ سیکورٹی حکام کو خدشہ ہے کہ یہ حملہ ٹی ٹی پی جانب سے کی گئی ہے۔
Share this content:


