گلگت بلتستان: احسان ایڈوکیٹ سمیت دیگر اسیر رہنماؤں کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

روندو/کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے علاقے روندو میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام رہبرِ معظم سید خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر جامع مسجد روندو کے گیٹ پر ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں شرکاء نے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین ایڈووکیٹ احسان علی اور دیگر اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اسیران کی گرفتاری انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اور انہیں بلا تاخیر رہا کیا جانا چاہیے۔

احتجاج میں سید باقر حسین الحسینی نے بھی شرکت کی اور اسیران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کی بھرپور حمایت کی۔

عوامی ایکشن کمیٹی روندو کے رہنماؤں نے سید باقر حسین الحسینی کی شرکت اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی یکجہتی سے تحریک کو مزید تقویت ملتی ہے۔

Share this content: