اسلام آباد/ کاشگل نیوز
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بری امام میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مبینہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی کوشش کے دوران کشیدگی پیدا ہو گئی اور مقامی آبادی و انتظامیہ آمنے سامنے آ گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق سی ڈی اے اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ہمراہ کارروائی کا آغاز کیا تو علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مزاحمت کی۔
مظاہرین کا مؤقف تھا کہ بغیر متبادل انتظام اور پیشگی اطلاع کے کارروائی ناقابل قبول ہے۔
صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم کسی بڑے تصادم کی اطلاع نہیں ملی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن عدالتی احکامات اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے، جبکہ مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ریلیف اور متبادل جگہ فراہم کیے بغیر بے دخل نہ کیا جائے۔
Share this content:


