گلگت / کاشگل نیوز
پاکستان کے زیرا نتظام گلگت بلتستان میں کے این ایم کے رہنما اور عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان جنرل سیکرٹری نے تعارف عباس ایڈووکیٹ کی مبینہ غیرقانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 7 مئی 2026 تک عدالت کی جانب سے ٹرانزٹ بیل حاصل تھی، اس کے باوجود پولیس کی جانب سے گرفتاری عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس طرح کے اقدامات نہ صرف آئینی اور قانونی تقاضوں کے منافی ہیں بلکہ انصاف کے نظام پر عوام کے اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
رہنما کا کہنا تھا کہ اگر عدالتی احکامات کا احترام نہیں کیا جائے گا تو قانون کی بالادستی کا تصور کمزور پڑ جائے گا۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال رہ سکے۔
Share this content:


