مورخہ 27 فروری کو باغ جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا۔



5 مارچ یومِ مزاحمت کی رابطہ مہم کے سلسہ میں مورخہ 27 فروری کو باغ جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گا۔
جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تحصیل سطح پرجواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جاے گا۔
عوام کو بنیادی ضرورت ٹا بھی باعزت طریقے سے میسر نہیں ہے۔5 مارچ کو عوام موجودہ استحصالی نظام اور حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کو عوام چیلنج کرنے کے لیے نکلیں گے۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی باغ کے رہنماوں نے جاری کردہ بیان میں کیا۔
رہنماوں نے مزید کہا کہ بجلی بلات باٸیکاٹ میں عوام پرجوش حصہ لے رہے ہیں۔بجلی بلات کا باٸیکاٹ عوامی تحریک کو طاقتور اور تواناں کر رہا ہے۔عوام کے لیے یہ تحریکی حاصلات ہیں کہ بجلی مفت استعمال کریں اور تحریک کو مزید منظم کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں الیاس کشمیری،عابد شاھین اور عثمان کاشر نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوۓ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے