غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں اور یرغمالی کی رہائی کے معاہدوں کیلئے قطر رواں ہفتے حماس اور اسرائیل کے درمیان بات چیت کی میزبانی کرے گا۔
مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق قطر میں رواں ہفتے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اسرائیل اور حماس وفد کے درمیان بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد اسرائیل اور حماس کے نمائندے مصر جائیں گے جہاں معاہدے پر عملدرآمد کے وقت اور طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ ہو جاتا ہے تو رفح آپریشن میں تاخیر ہو سکتی ہے مگر رفح آپریشن ضرورہوگا۔