سلمہ حمید، مہر چغتائی سمیت درجنوں نوجوانوں اور کم عمر بچوں کی گرفتاری و درج مقدمات کیخلاف احتجاج

نیشنل سیکرٹریٹ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں عوامی تحریک میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی ضلعی صدر سلمہ حمید، مہر چغتائی سمیت درجنوں نوجوانوں اور کم عمر بچوں پر ایف آئی آرز قائم کرنے کی جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ریاست بھر میں جعلی ایف آئی آرز قائم کرنا، شیڈیول فورتھ کا پرامن لوگوں پر نفاذ ، سینکڑوں عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کرنا اور پھر جبری گمشدگیوں کا غیر انسانی سلسلہ بندوق برداروں کے خوف کی غمازی کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں طبعی مراکز پر فائرنگ اور پر امن عوامی دھرنے پر بار بار خونی آپریشن جاری ہے بلکہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ اور لوٹ کھسوٹ میں ہر گزرتے لمہے تیزی آ رہی ہے، جموں کشمیر کے شہریوں کی منظم طریقے سے نسل کشی کی جا رہی ہے جو انتہائی تکلیف داہ اور قابل نفرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کو خوراک کی ترسیل روک دی گئی ہے جابر ریاست خوراک کی ترسیل بند کر کہ اجتماعی سزا دینے کے جرم کی مرتکب ہو رہی ہے، نسل کشی اور اجتماعی سزاؤں کا یہ غیر انسانی عمل قابل نفرت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں بالخصوص محنت کشوں کے حقوق و نجات کی جدوجہد کرنے والی تنظیموں سے پارٹی یہ اپیل کرتی ہے کہ ان واقعات اور حالات کا نوٹس لیتے ہوئے اس ریاستی جارحیت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ریاست جموں کشمیر کے عوامی کی مدد کریں۔ بالخصوص پاکستان کے عوام باہر نکل کر پاکستانی حکمرانوں کو سیکورٹی فورسز کو واپس بھلانے پر مجبور کریں۔

Share this content: