مظفرآباد/ کاشگل نیوز
پاکستان زیر انتظام جموں و کشمیر میں جاری پُرتشدد گرفتاریوں پر مختلف سماجی و عوامی حلقوں نے آنسہ مسرت اور ان کی ساتھی خواتین کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف کارروائیاں تشویش کا باعث ہیں اور اس سے عوامی سطح پر بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ بعض خواتین اور بچوں کو حراست میں لینے اور لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جن کی فوری وضاحت کی جانی چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام زیرِ حراست افراد کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو آگاہ کیا جائے اور انہیں قانونی و آئینی حقوق فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے اور پرامن سیاسی سرگرمیوں سے متعلق معاملات کو مذاکرات اور قانون کے دائرے میں حل کیا جانا چاہیے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ خواتین اور بچوں کے حوالے سے سامنے آنے والے معاملات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور تمام اقدامات قانون کے مطابق یقینی بنائے جائیں۔
Share this content:


