دھیرکوٹ /کاشگل نیوز
پاکستان زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں جاری سیاسی و عوامی سرگرمیوں کے خلاف پاکستانی فورسز اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر راجہ غلام مجتبیٰ کے گھر پر اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ، نائب تحصیلدار اور گردآور نے پولیس و رینجرز کی نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا۔
اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران راجہ غلام مجتبیٰ کی رہائش گاہ کو سیل کر دیا گیا جبکہ ان کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق حکم نامہ بھی جاری کیا گیا۔
انتظامی حکام نے کارروائی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہوئے تھے۔
دوسری جانب عوامی حلقوں اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی سرگرمیوں اور عوامی آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائی ایسے اقدامات سے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
تاہم اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے اس سے قبل تحریک میں سرگرم کردار ادا کرنے والے رہنماؤں الیاس کشمیری ، عابد شاہین، افتخار زمان، اور عثمان کاشر سمیت دیگر افراد کی املاک کو بھی انت می کارروائی کے تحت سیل کیا جا چکا ہے، جس کی خبریں پہلے ہی منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔
Share this content:


