پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں حکومت نے حالیہ احتجاجی تحریک کے پیشِ نظر بڑا انتظامی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم "جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی” کے خلاف سخت ترین قانونی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، حکومتی احکامات کے تحت ایکشن کمیٹی سے وابستہ ۱۵۰ سرگرم رہنماؤں اور کارکنوں کے نام انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول (Fourth Schedule) میں شامل کر لیے گئے ہیں۔
اس سخت ترین انتظامی کارروائی کے تحت فورتھ شیڈول میں نامزد تمام متعلقہ افراد کے قومی شناختی کارڈ (CNIC) فوری طور پر بلاک کر دیے گئے ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کر کے ان کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔تمام بینک اکاؤنٹس اور مالیاتی اثاثوں کو فوری طور پر منجمد (Lock) کر دیا گیا ہے۔
سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اس سخت ترین معاشی اور قانونی اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حامیوں نے اسے پرامن سیاسی آوازوں کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
Share this content:


