انڈیا کا 14 ریاستوں میں ’آئی ایس آئی حمایت یافتہ نیٹ ورک‘ کے 200 افراد گرفتار کرنے کا دعویٰ

انڈین وزیرِ داخلہ امت شاہ نے سوموار کے روز اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ مودی حکومت نے یومِ آزادی سے قبل پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی حمایت یافتہ شدت پسند تنظیم ’شہزاد بھٹی نیٹ ورک‘ کو ختم کرتے ہوئے اس کے 200 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا ہے اور اس تنظیم کی تخریبی حملوں کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ انڈین سکیورٹی فورسز نے 14 ریاستوں میں مختلف مقامات پر مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کو توڑ دیا۔ امت شاہ نے اسے دہشت گردی کے خلاف انڈیا کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کی مثال قرار دیا۔

امت شاہ نے کہ نیٹ ورک کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بارود بشمول پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے نشانات والے دستی بم، پستول، کارتوس اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے سی سی ٹی وی کیمرے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ پکڑے گئے مبینہ عسکریت پسندوں سے جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے سی سی ٹی وی کیمرے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے انڈین وزیرِ داخلہ امت شاہ کے انڈیا کی یومِ آزادی سے قبل پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ دہشت گروپ شہزاد بھٹی نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان نے انڈین وزیرِ داخلہ امت شاہ کے انڈیا کی یومِ آزادی سے قبل پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ دہشت گروپ شہزاد بھٹی نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسی بے بنیاد اور گمراہ کن باتیں بین الاقوامی توجہ کو انڈیا کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور غیر ملکی علاقوں میں تخریبی کارروائیوں سے نہیں ہٹا سکتیں۔

Share this content: