گلگت بلتستان حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ میں ناکام ہوچکی۔ شیرنادرشاہی
معصوم بچیوں کی اغواء اور قتل افسوسناک ہے، فلک نور کو بازیاب کرایا جائے اور انارہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ رہنما عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان
یاسین(پ ر) عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنما شیرنادر شاہی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت اور ریاستی ادارے گلگت بلتستان کے عوام کی جان و مال کی تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، گلگت دنیور سے معصوم لڑکی فلک نور کا اغوا کرکے دو ماہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ کرنا حکومت اور ریاستی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، حالیہ دنوں گلگت شہر سے ایک معصوم بچی کا لاش برامد ہونا قابل مذمت ہے، خفیہ ادارے ایک معصوم لڑکی کے قاتلوں کا سراغ ابھی تک نہیں لگا سکی جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مقتول لڑکی کئی دنوں سے لاپتہ تھی اور ایف آئی آر درج کروانے کے بعد بھی متعلقہ تھانے کے پولیس کی طرف سے کاروئی کرکے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنا افسوسناک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انارہ کیس ااورفلک نور کیس دونوں میں پولیس کی غفلت نمایاں ہے، متعلقہ تھانے کے ایس یچ او اور ایس پی گلگت کو غفلت برتنے پر فی الفور معطل کیا جائے۔ انہوں نے نوجوان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت، انتظامیہ اور ریاستی ادارے عوام کی ماوں بہنوں کی جان و آبرو کی تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اس لئے اپنا انتظام خود کرنے کے لئے آگے بڑھے بصورت دیگر اایسے واقعات آئے روز رونما ہونگے اور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ شیرنادر شاہی نے مطالبہ کیا ہے کہ فلک نور کو فی الفور بازیاب کرایا جائے اور انارہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کرینگ