راولاکوٹ
وکلاء پر کریک ڈاؤن پولیس گردی تشدد اور گرفتاریوں کی جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی شدید مزمت کرتی ہے، عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے عوام دشمنی میں اظہارِ رائے کی آزادیوں پر بزور طاقت پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ انصاف اور مساوات کو لیکر نکلو تو یہ ریاست وحشیانہ جبر کرتی ہے۔ مہنگائی بیروزگاری کو لیکر نکلو تو یہ ریاست جارحیت پر اتر آتی ہے، اداروں کی حرمت اور تمیز کے لیے آواز بلند کرو جن کے اصول خود اسی ریاست نے واضح کیے ہیں تو تب بھی لاٹھی چارج تشدد اور گرفتاریاں ہوتی ہیں ۔ اس جبر وتشدد کی مزمت کرتے ہیں اور گرفتار وکلا کی فی الفور رہائی یقینی بنائی جائے ۔ ریاست کا کام عوام کو ان کے بنیادی حقوق دینا ہے نہ کے درست بات کرنے اور حقوق مانگنے والوں پر جبر و تشدد کرنا ۔ عوام وکلاء کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے سزکوں پر نکلیں چونکہ یہ کمزور لوگوں کے حقوق کی بازیابی کی اجتماعی لڑائی ہے
2024-04-01