گلگت / کاشگل نیوز
پاکستان کے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی اور قانونی حیثیت کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے، جبکہ وفاقی حکومت خطے کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں حصہ دینے کے لیے ایک انتظامی طریقہ کار پر غور کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق وفاقی حکومت اس وقت گلگت بلتستان کو سالانہ مالیاتی گرانٹس فراہم کر رہی ہے، تاہم گلگت بلتستان کی مختلف حکومتیں طویل عرصے سے این ایف سی ایوارڈ میں باقاعدہ حصہ دینے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مستقبل کے انتظامی اور آئینی بندوبست کے حوالے سے وسیع پیمانے پر مشاورت کی جائے گی اور اس عمل میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی آئینی و قانونی حیثیت سے متعلق معاملات کو مشاورت اور اتفاقِ رائے کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔
Share this content:


