پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کالعدم قرار دی گئی جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے جے اے سی) سے وابستگی رکھنے والے مزید 43 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ان افراد کے نام انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2014 سیکشن 16(1) کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق فہرست میں شامل افراد کا تعلق کشمیر کے مختلف اضلاع کے علاوہ چند افراد کا تعلق پاکستان کے دیگر شہروں سے بھی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق زیادہ تر افراد کا تعلق ضلع پونچھ سے ہے جہاں سے 15 افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جبکہ سدھنوتی سے چھ افراد اس فہرست کا حصہ ہیں۔
مظفرآباد اور نیلم سے بھی چند افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔
کالعدم قرار دی گئی جے کے جے اے سی نے 9 جون 2026 کو مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے سمیت اپنے دیگر مطالبات کے لیے احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔
30 جون کو کشمیر کی حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہونے کے بعد 5 اور 6 جون کی درمیانی شب حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
کالعدم قرار دی گئی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کشمیر کے ضلع پونچھ میں تاحال احتجاج جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن میں فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے افراد کے خلاف عائد کی گئی مخصوص پابندیاں اور اقدامات شامل ہیں۔
فورتھ شیدول میں شامل کئے گئے افراد 15 کا تعلق پونچھ ،6 سدھنوتی ,6 کوٹلی اور6 پاکستان کے دیگر شہروں سے ہیں۔
فہرست میں ضیاء طارق (مظفرآباد)،سید اعزاز ہمدانی ( مظفرآباد)،محمد سبیل ریاست ( کوٹلی )،محمد ریاض (کوٹلی)رضوان ریاض ( کوٹلی)عمران ریاض ( کوٹلی)محمد عثمان خان چغتائی ( باغ)محمد امریز (سدھنوتی)ذکریا سرفراز—( پونچھ)شاذیب عباسی ( باغ)اسد ارشاد (پونچھ)ماریہ موسیٰ (باغ)محمد ناصر خان ( پونچھ )عامر حمزہ کیانی ایڈووکیٹ (پونچھ)سجاد خورشید کیانی ( پونچھ)ارسلان سلیم ( پونچھ)منصور کیانی (پونچھ)واجد اسلم ( پونچھ)فواد حنیف (پونچھ)احتشام سعید ( سدھنوتی)عامر جنت (پونچھ)محمد فہد جمیل (سدھنوتی)مولانا محمد فاروق خان ( پونچھ)عمران سجاق (پونچھ) محمد عرفان سجاق (پونچھ )شہزاد اختر (سدھنوتی)ملک حسرت عابد (سدھنوتی)پرنس خرم تاج ( پونچھ)ذوالفقار حیدر (باغ)لطیف الرحمن شاہ ( نیلم)مختار بابا ( مظفرآباد)صابرینہ خان (لیہ)نوید احمد ( جھنگ)بلال احمد ( ٹوبہ ٹیک سنگھ)سید ماجد حسین شاہ (کوٹلی)محمد عثمان (کوہاڑی)بلال کیانی ( مظفرآباد)حمزہ خورشید (سدھنوتی)عمیر فاروق ( بہاولنگر)شمائلہ اسلم (گجرات)شبیر احمد چوہدری ( بھمبر)عبدالعزیز —(کوٹلی)اورساجد بشیر ( پونچھ) کے نام شامل ہیں۔
Share this content:


