مقبوضہ جموں کشمیر میں کھائیگلہ کے مقام پر حلقہ 3 کا اجلاس انجمن تاجران کھائیگلہ اور میرپور کے زیر اہتمام نانگی چوک میں 11 مئی عوامی حقوق لانگ مارچ کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
مورخہ23 اپریل کھائیگلہ کے مقام پر حلقہ 3 کا اجلاس انجمن تاجران کھائیگلہ کے زیرِاہتمام منعقد کیا گیا اجلاس میں حلقہ بھر سے انجمن تاجران، بلدیاتی نمائندگان ،سیاسی و سماجی رہنما ،سول سوسائٹی تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 30 اپریل تک حلقہ 3 کی تمام وارڈز کی ایکشن کمیٹیز مکمل کی جائیں گی
بجلی بلات کا بائیکاٹ پہلےکی طرح سے جاری رکھا جائے گا، آج سے پورے حلقہ میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی، 11 مئی لانگ مارچ میں حلقہ 3 سے عوام کا جم غفیر مارچ میں بھرپور شرکت کرے گا، اجلاس میں ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سردار عمر نذیر کشمیری نے ساتھیوں سمیت خصوصی شرکت کی۔ عوامی ایکشن کمیٹی میرپور کے زیر اہتمام نانگی چوک میں 11 مئی عوامی حقوق لانگ مارچ کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ 11 مئی میرہور ڈویژن سے عوام بھرپور طاقت میں اسمبلی کی طرف عوامی حقوق مارچ کا حصہ بنیں گے۔ بے اختیاری کے خلاف عوام حتمی لڑائی لڑیں گے ۔ ریاستی وسائل پر قبضے اور لوٹ کھسوٹ کو مزید برداشت نہیں کیا جاے گا کارنر میٹنگ سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور عوام علاقہ سے سرگرم رہنماؤں کا خطاب۔