سکردو(نمائندہ کاشگل نیوز)
مرکزی امام جمعہ خاص کھرمنگ، میر واعظ غندوس کھرمنگ آغا سید علی عباس رضوی کی ایران سے واپس آتے ہو ئے ریمدان بارڈر پہ غیر قانونی حراست کے بعدجبری لاپتہ کردیا گیا۔
اہلیان کھرمنگ نے امام کی جبری گمشدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔
اپنے بیان میں اہلیان کھرمنگ نے کہا کہ میر واعظ غندوس کھرمنگ کو یوں بارڈر پہ روک کر حساس سرحدی ضلع کھرمنگ کے عوام کو خواہ مخواہ پریشان اور بے چین کیا جارہا ہے۔ اگر آغا صاحب کو جلد از جلد رہا نہیں کیا گیا تو سرحدی ضلع کھرمنگ بھر میں احتجاج کیا جا ئے گا اور آغا صاحب کی بازیابی تک شاہراہ کارگل پہ پورا کھرمنگ عوام دھرنا دے کر بیٹھ جائیںگے۔
Post Comment