میرپور(کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع میرپور میں ایس ایچ او عمران چوہدری نے پولیس افسران کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر کر دی۔
ضلع میرپور کے کریمنل کورٹ میں انسپکٹر عمران احمد نے ایس ایچ او تھوتھال، ایس ایس پی میرپور، اور ڈی آئی جی میرپور کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست دائر کر دی۔
درخواست کے مطابق، انسپکٹر عمران احمد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف 25 فروری 2025 کو بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی جس میں دفعات 342، 506، 509 اے پی سی اور ZHA-18 شامل کی گئیں۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا، جو عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے درج کی گئی ایف آئی آر میں بدنیتی کے تحت ZHA-18 کی دفعہ شامل کی گئی اور جب عدالت نے 26 فروری 2025 کو ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تو اگلی سماعت 4 مارچ 2025 مقرر ہونے کے باوجود انہیں دفعہ 354 اے پی سی کے اضافے کیساتھ گرفتار کر لیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اس عمل سے عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہوئی ہے، لہٰذا عدالت متعلقہ پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائے