خواتین کا عالمی دن : 8 مارچ کو ہجیرہ میں سیمینار کے انعقاد کا اعلان

ہجیرہ (کاشگل نیوز)

جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو ہجیرہ میں ایک سیمینار کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ محنت کش خواتین کے عالمی دن (8 مارچ) کے موقع پر حسبِ روایت اس سال بھی ہجیرہ میں ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

اس سیمینار میں موجودہ عہد کے تضادات اور محنت کش طبقے کے مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی۔

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس تقریب میں شرکت کریں گے اور خواتین کے کردار و حقوق پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے