گلگت(نمائندہ کاشگل نیوز)
گلگت بلتستان میںکالج آف ایجوکیشن کے طالب علم پر پولیس تشدد کے خلاف طلبا نے احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طالب علم کامران بائیک پر گھر کی طرف جارہے تھے کہ اچانک راستے میں بائیک کسی سے ٹکراگئی جس کے بعد وہاں پہ موجود پولیس نے طالب کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
طالب علم پر پولیس تشدد کے بعد کالج آف ایجوکیشن کے طلباء نے شدید احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کالج آف ایجوکیشن کے طالب علم پر پولیس کا تشدد قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک معصوم طالب علم پر تشدد کرکے قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
طالب علموں نے آئی جی گلگت بلتستان اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا فی الفور ایکشن لیں بصورت دیگر احتجاج مارچ کیا جائے گا۔