میرپور ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میںلشکر طیبہ کے کمانڈر اپنے ڈرائیور سمیت حملے میں ہلاک ہوگیا۔
نمائندہ کاشگل نیوز کے مطابق میرپور سے دینہ جاتے ہوئے کالعدم لشکر طیبہ کے لانچنگ کمانڈر ندیم عرف ابوقتال کی گاڑی پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ابو قتال ڈرائیور سمیت مارے گئے اور گن مین شدید زخمی ہوگئی ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ پاکستانی حکومت اور ریاستی ادارے یہ الزامات لگاتے رہے ہیں کہ کشمیر کاز سے منسلک افراد کو بھارتی ایجنسیاں پاکستان میں چن چن کر قتل کر رہی ہیں۔