نگر(نمائندہ کاشگل نیوز)
گلگت بلتستان کے علاقے نگر میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں قراقرم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین سرفراز نگری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ کے ایس او کے چیئرمین سرفراز نگری کو چھلت تھانہ نگر میں پابند سلاسل کرلیا گیا ہے۔
سرفرز نگری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کے این ایم اور کے ایس او کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ متنازع خطہ قراقرم میں قوم پرست و ترقی پسند سیاسی رہنماؤں پر غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کے ذریعے ظلم جبر استحصال کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفورسرفراز نگری کو رہا کیا جائے ۔نہ کرنے کی صورت میں پورے گلگت بلتستان اندرون ملک و بیرون ممالک احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کا حق بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے ،دنیا کی کوئی طاقت اظہار رائے کے حق کو کسی بھی شہری سے چھین نہیں سکتی۔