جموں و کشمیر ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر سےجے کے پی این پی کے رہنما الیاس کشمیری نے کہا ہے کہ سعد بن زبیر جیسے نوجوانوں کی لاشیں ایسے میں چپ سادھ کر کیوں اٹھاتے رہیں
گے؟
انہوں نے کہا کہ سوال اٹھانا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ اپنے ہی عوام کو فتح کرنے کی جنگ میں ہمارے نوجوانوں کو کیوں قربان کیا جا رہا ہے۔؟
انہوں نے مزید کہا بلوچستان میں جاری جنگ میں وہاں کی عوام کو فتح کرنا ہے تو اپنے لوگوں کی ذمہ داریاں لگائیں ہمارے نوجوانوں کو اس آگ میں جھونکنے سے گریز کیا جائے ۔
جے کے پی این پی کے رہنما نے کہا کہ جموں کشمیر کی عوام کو اب اپنے حکمران طبقات اور اداروں سے یہ سوال اٹھانا ہوگا۔ ہمارے کندھے مزید لاشوں کا بوجھ اٹھانے کے قاصر ہیں اور نہ ہی اپنے نوجوانوں کو اس طرح کی جنگ میں قربانیوں کا بکرا بنتے دیکھ سکتے ہیں ۔