باغ: فوج کے خلاف تقریر کرنے کی پاداش میں گرفتار غلام مجتبیٰ ضمانت پر رہا

پاکستان کے زیر ناتظام جموں کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ سے گرفتار ممبر کور کمیٹی غلام مجتبیٰ کورہا کردیا گیا۔

غلام مجتبیٰ کو تین ہفتے پہلے سیکورٹی فورسز کے خلاف تقریر کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں نے بھرپور احتجاج کیا تھا۔

گرفتاری کے بعد غلام مجتبی کو راولاکوٹ کے تھانہ میں قید رکھا گیا تھا۔

گزشتہ روزعدالتی پیشی کے موقع پر دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جج نے ریمارکس دیے تھے کہ یہ کیس میرے اختیار میں نہیں ہے تاہم آج غلام مجتبیٰ کو عدالتی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

آج راولاکوٹ کے مقام پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اجلاس بھی طلب کیا ہوا تھا جس میں آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جانا تھا۔