پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ریاستی مظالم کیخلاف حق ملکیت ،حق حکمرانی کانفرنس کل منعقد ہوگی ، تما م تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
25 اپریل بروز جمعہ باغ ملوٹ کے مقام پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب حلف برداری و حق حکمرانی کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔تمام وارڈز میں عوامی ایکشن کمیٹیاں قائم کر دی گئیں اور کمیٹیوں سے کانفرنس میں حلف لیا جائے گا۔
اس کانفرنس میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام ممبران شرکت کریں گے۔ عوام علاقہ میں بھی اس کانفرنس کو لیکر جوش و خروش موجود ہے۔
ملوٹ حلف برداری و حق حکمرانی کانفرنس اس وقت ہو رہی جب ریاست کے اندر کالعدم تنظیموں کے خلاف نام نہاد آپریشن کا خوف وہراس موجود ہے جس تناظر میں یہ کانفرنس بہت اہمیت رکھتی ہے۔
اس کے علاؤہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کو ریاست ٹارگٹ کر رہی ہے، تین ہفتے قبل غلام مجتبیٰ کو بے بنیاد الزامات میں اٹھایا گیا۔
تمام تر ریاستی ظلم و جبر کے باوجود جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت میں عوام متحد ہو رہی ہے اپنے حق حکمرانی کے لیے کوشاں ہے۔
Post Comment