نمبرداران گلگت کی جانب سے گرینڈ قومی جرگے کی حمایت کا اعلان

گلگت( نمائندہ کاشگِل نیوز)

گلگت سٹی میں نمبرداران کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں نمبردار اعلیٰ جاوید ،نمبردار ثنا اللہ (سونی کوٹ)،نمبردار ڈاکٹر افضل (امپھری)،نمبردار رفیق (چکر کوٹ)،نمبردار نائب خان،(کنوداس سکارکوئی)،نمبردار حافظ (کشروٹ)،نمبردار حیدر شاہ (جٹیال) نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام نمبرداران کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں نمبرداری نظام کو مزید مضبوط اور فعال بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پرعوامی ایکشب کمیٹی جی بی کے وائس چیئرمین نمبردار جاوید نے تمام معزز نمبرداران کو 24 مئی کو عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے زیر اہتمام ہونے والے قومی جرگے کے اغراض و مقاصد اور اس کے ممکنہ فوائد سے مکمل طور پر آگاہ کیا، جس کے بعد تمام معزز نمبرداران نے نہ صرف شرکت کی دعوت قبول کی بلکہ بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔