باغ ہسپتال تباہی کے دہانے پر، 7 ڈاکٹرز ومیڈیکل سپشلسٹ کا تبادلہ،آسامیاں خالی

باغ (کاشگل نیوز )

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کے کارڈیالوجسٹ ،میڈیکل سپشلسٹ ،میڈیکل آفیسرز سمیت 7 ڈاکٹرز کاتبدلہ کردیا گیا۔

ہسپتال میں آئی سپشلسٹ ،پیتھالوجسٹ کی آسامیاں خالی ہیں ،ایمرجنسی میں ادویات موجود ہی نہیں ، ایمرجنسی بھی میڈیکل آفیسرز یا میڈیکل سپیشلسٹ کے بجائے گائناکالوجسٹ کر رہی ہیں ۔

سرجن ڈاکٹر توفیق کو پہلے حویلی اب دھیرکوٹ تبدیل کر دیا گیا جبکہ ہسپتال لیبارٹری میں ٹیسٹوں کی کٹس نہ ہونے پر بلڈ سی پی ،LFT,RFT,سمیت بنیادی ٹیسٹوں کی سہولت ہی میسرنہیں ہیں۔

ہسپتال میں ڈائیلاسز میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جہاں  ہر مریض کو ایک ڈائیلاسز پر چار ہزار خرچا آتا ہے ۔

ضلعی ہسپتال کی حالت زار پر گفتگو کرتے ہوئے کہ صدر سول سوسائٹی ڈاکٹر راجہ عبدالحفیظ نے کہا کہ اگر 30 مئ تک ہسپتال کوڈاکٹرز مہیا نہ کئیے گے تو بڑے احتجاج کی کال دیں گے ۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ نے کہا کہ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نئیر عارف کو مظفرآباد ،میڈیکل سپشلسٹ ڈاکٹر عمار کو شاردہ نیلم ،ڈاکٹر اسامہ کوٹلی ، سرجن ڈاکٹر توفیق کو دھیرکوٹ تبدیل کر دیا گیا ہے جب کہ چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر آفتاب باغ ہسپتال میں Attachment پر ہیں اور کام کوٹلی میں کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مرینہ جو مقامی باغ شہر کی ہیں انہیں دھیرکوٹ تبدیل کیا گیا اور انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ دو خواتین میڈیکل آفیسرز کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ،جب کہ Eye Specialist, pathologist کی آسامیاں خالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہسپتال میں بنیادی لیبارٹری ٹیسٹ نہیں ہو رہے ہیں ،وزیر اعظم آزاد کشمیر ،وزراء حکومت ،وزیر صحت ،سیکرٹری اور ڈی جی ہیلتھ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ہسپتال کے ایشوز فوری حل کریں ورنہ 30 مئی کو بڑے احتجاج کا اعلان کریں گے ۔۔

اس موقع پر انکے ہمراہ محمد حنیف ثاقب اور دیگر موجود تھے ۔