پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں ریاستی جبر کے شکار گرفتاررہنماؤں کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے والے زاہد عباس خود جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ وکالت کے طالب علم زاہد عباس کو رات گئے فورسز نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرکے لے گئے اب ان کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے۔
گلگت بلتستان میں سیاسی کارکنان کے خلاف پاکستانی فورسز نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کا آغاز کرکے متعدد افراد کو گرفتاروجبری لاپتہ کرلیا گیا ہے جبکہ متعدد کو نظر بند کردیا ہے ۔
سیاسی کارکنان کی ماورائے آئین گرفتاری و جبری گمشدگی و نظر بندی کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں ۔
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مرکزی رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عرفان عباس آزاد کو احتجاج کرنے پر گلگت بلتستان کے مین شہر سے گرفتار وجبری لاپتہ کیا گیاہے۔ اس سے قبل بھی ان کو عوامی آواز بلند کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔
Post Comment