حق حکمرانی ،حق ملکیت شہداء عوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فورم سے 24 مئی کو مظفرآباد کے مقام پر حق حکمرانی حق ملکیت عوامی کانفرنس بیاد شہداء جموں کشمیر منعقد کی جائے گی۔

یہ وہ شہداء جموں کشمیر ہیں جو عوامی تحریک میں بربریت کا شکار ہوئے اور ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے، 13 مئی 2024 جب نام نہاد آزاد جموں کشمیر بھر سے عوام سروں پر کفن باندھے اپنے حقوق کا مطالبہ لیکر نکلے تو ریاستی حکومت نے اس عوامی آواز کو دبانے اور اپنی عیاشیوں کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان سے رینجرز بلائی جس کی مزاحمت کرتے ریاست کے تین جوانوں نے اس سر زمین کی حفاظت کے لیے اپنے خون کا نظرانہ پیش کیا۔

ان شہداء کو جدا ہوئے سال بیت گیا لیکن اس خون نے عوام میں ایک نئی روح پھونک دی جس نے جموں کشمیر کی عوام کو مزید مضبوطی، یکجہتی اور اپنے حقوق کی مانگ پر مستقل مزاجی اور ریاست کو مزید کمزور تر کر دیا۔

24 مئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر بھر سے ایک دفعہ پھر عوام شہداء جموں کو خراج پیش کرنے مظفرآباد کی طرف بڑھیں گے۔