گلگت بلتستان: متاثرہ عوام کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر ترقیاتی کام کی اجازت نہ دینے کا عندیہ

گلگت/ کاشگل نیوز

امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی اور نوجوان رہنما ایڈووکیٹ صفدر علی شیرازی نے گلگت شندور روڈ کی کمپنسیشن کی عدم ادائیگی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مارچ 2026 تک متاثرہ عوام کو معاوضہ ادا نہ کیا گیا تو یانگل سے برست تک کسی بھی مقام پر ترقیاتی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص این ایچ اے مسلسل عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ 2025 میں عوام پھنڈر نے بائی پاس منصوبے پر کام روک دیا تھا، جس کے بعد این ایچ اے حکام اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان تحریری معاہدہ طے پایا، تاہم اس کے باوجود تاحال کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

ایڈووکیٹ صفدر علی شیرازی کا کہنا تھا کہ اب مزید ٹال مٹول برداشت نہیں کی جائے گی۔ بہت جلد تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے اپنے سیاسی نظریات اور مفادات سے بالاتر ہو کر مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے اور دو ٹوک الفاظ میں عوامی مؤقف پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک متاثرین کو مکمل معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا، کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے انتہائی سخت الفاظ میں کہا کہ “بس اب بہت ہو چکا، مزید زیادتی برداشت نہیں ہوگی،”

Share this content: