گلگت بلتستان: نوجوان صحافی عدنان راوٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ

گلگت / کاشگل نیوز

عالمی یومِ صحافت کے موقع پر عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان نے نوجوان صحافی عدنان راوٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی پر جیلوں میں ڈالنا، خصوصاً انسدادِ دہشتگردی کے قوانین کے تحت، نہایت تشویشناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزادیٔ صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، اور صحافیوں کو ہراساں کرنا یا ان کے خلاف سخت قوانین کا استعمال انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

عوامی ورکرز پارٹی کا مؤقف ہے کہ عدنان راوٹ سمیت تمام زیرِ حراست صحافیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور انہیں بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دینے کی ضمانت دی جائے۔

پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جو آزادیٔ اظہار پر قدغن کا باعث بنتے ہیں۔

Share this content: