آئی ایس پی آر کا بلوچستان میں پاکستانی فوج کے میجر سمیت 5 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)نے بلوچستان میں پاکستانی فوج کے میجر سمیت 5 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 مئی 2026 کی صبح پاکستانی فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے دستوں نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن شروع کیا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کا سراغ لگا کر انھیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 7 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔‘

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں میجر توصیف احمد بھٹی، لائنس نائک فدا حسین، سپاہی ذاکر حسین، سپاہی سہیل احمد اور سپاہی محمد ایاز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود مزید ممکنہ عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بدستور جاری ہے۔

میڈیا کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے)نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس واقعے سے قبل بارکھان سے ملحقہ بلوچستان کے نئے بننے والے ضلع اپر ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

Share this content: